۷ اگست، ۲۰۱۳
ہم WhatsApp میں بہت سارا وقت تعلق قائم رکھنے میں آسانیاں تلاش کرنے میں بتاتے ہیں، اور ہم جانتے ہیں کہ اپنے کسی دوست یا کسی رشتے دار کی آواز سننے کا کوئی بدل نہیں ہے۔ اسی لیے، ہم ایسی ایک نئی خصوصیت کو پیش کر رہے ہیں، جسے لے کر ہمیں بڑا اشتیاق ہے: صوتی پیغام رسانی۔
ہم صوتی پیغامات کو اپنے تمام پلیٹفارمس پر بیَک وقت جاری کر رہے ہیں۔ ہم نے iPhone اور Android آلات پر صوتی پیغامات کی خصوصیت کے خوبی کے ساتھ کام کر پانے کے لیے خوب محنت کی ہے، اور BlackBerry، ،Nokia اور Windows Phone کے صارفین کے لیے اسی صوتی پیغام رسانی کے بھرپور اور ذوردار تجربے کو ممکن بنانے کے لیے مزید کوششیں کی ہیں۔
صوتی پیغام کے متعلق مزید معلومات اور یہ کیسے کام کرتے ہیں، یہ جاننے کے لیے ہماری بنائی اس ویڈیو کو دیکھیں:
http://www.youtube.com/watch?v=i3I_7H1mByA
اپنے مخصوص فون پر صوتی پیغامات کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے، اس بارے میں موجود ہمارے FAQ کو بھی پڑھ سکتے ہیں.
ہمیں امید ہے کہ جتنا ہمیں اسے بنانے میں مزہ آیا اتنا ہی آپ بھی صوتی پیغامات کا مزہ لیںگے۔