مواد پر جائیں
  • ہوم
  • ایپس
    • کالنگپیغام رسانیگروپساسٹیٹسچینلزMeta AIسیکیورٹی
  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2026 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • کالنگ

      وائس اور ویڈیو کے ذریعے جڑے رہیں۔

    • پیغام رسانی

      بات چیت کیلئے سٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • گروپس

      میسجنگ کی وہ خصوصیات جن کی آپ کو گروپس میں رابطے کرنے کیلئے ضروری ہے۔

    • چینلز

      اپنے لیے اہمیت کے حامل موضوعات سے باخبر رہیں۔

    • Meta AI

      WhatsApp کی مکمل تحفظ اور پرائیویسی کے ساتھ کسی بھی چیز میں مدد حاصل کریں۔

    • اسٹیٹس

      اپنی روزمرہ کی مصروفیات کو تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس کے ذریعے شیئر کریں۔

    • سیکیورٹی

      تحفظ کی متعدد لیئرز تاکہ آپ محفوظ رہ سکیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں
بلاگ پر واپس جائیں
WhatsApp بلاگ

سیکیورٹی کی نئی خصوصیات: اکاؤنٹ کا تحفظ، ڈیوائس کی توثیق، خودکار سیکورٹی کوڈز

WhatsApp میں ہمارا ماننا ہے کہ آپ کے میسجز اتنے نجی اور محفوظ ہونے چاہئیں جتنی آپ کی روبرو گفتگو ہوتی ہیں۔ آپ کے ذاتی میسجز کا ڈیفالٹ طور پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن سے تحفظ کرنا اس سیکیورٹی کی بنیاد ہے اور ہم آپ کو اضافی پرائیویسی، اور اپنے میسجز پر مزید کنٹرول فراہم کرنے کیلئے مسلسل نئی خصوصیات بنانا جاری رکھیں گے۔

ایسے کئی کام پس منظر میں ہوتے ہیں پر آپ کو کچھ کرنا نہیں ہوتا ہے۔ آج ہمیں آپ کو سیکیورٹی کی کچھ اضافی خصوصیات کے بارے میں بتانے میں خوشی ہو رہی ہے جو ہم آئندہ مہینوں میں شامل کرنے والے ہیں۔

اکاؤنٹ کا تحفظ: اگر آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ کسی نئی ڈیوائس پر منتقل کرنا چاہتے ہیں – تو ہم دوبارہ چیک کریں گے کہ یہ واقعی آپ کر رہے ہیں۔ ابھی سے ہم آپ کی پرانی ڈیوائس پر اس بات کی توثیق کرنے کی گزارش کر سکتے ہیں کہ آپ اضافی سیکورٹی چیک کے طور پر اس مرحلے پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔ اس خصوصیت کی مدد سے آپ کے اکاؤنٹ کو کسی دوسری ڈیوائس پر منتقل کرنے کی غیر مجاز کوشش کیے جانے پر الرٹ کیا جائے گا۔

ڈیوائس کی توثیق: آج موبائل ڈیوائس میل ویئر لوگوں کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے کیوں کہ وہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے فون کا غلط فائدہ اٹھا سکتا ہے اور WhatsApp کا استعمال کر کے غیر ضروری میسجز بھی بھیج سکتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے ہم نے آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے - اور اگر آپ کی ڈیوائس پر نقب لگائی گئی ہو تو اس کی حفاظت میں مدد کیلئے چیکس شامل کیے ہیں - جس میں آپ کی طرف سے کوئی کارروائی درکار نہیں ہے۔ اس سے آپ کو بغیر کسی رکاوٹ کے WhatsApp کا مسلسل استعمال کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیلی معلومات یہاں سے حاصل کریں۔

خودکار سیکیورٹی کوڈز: سیکیورٹی کے حوالے سے ہمارے زیادہ فکر مند صارفین ہمیشہ سے سیکورٹی کوڈ توثیقی خصوصیت سے استفادہ کرتے آئے ہیں، جس سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ آپ صحیح فرد سے چیٹ کر رہے ہیں۔ آپ رابطے کی معلومات کے تحت انکرپشن ٹیب میں جا کر دستی طور پر اسے چیک کر سکتے ہیں۔ اس پراسس کو آسان اور سبھی کیلئے مزید قابل رسائی بنانے کی خاطر ہم "بنیادی شفافیت" نامی پراسس پر مبنی سیکیورٹی کی خصوصیت کا آغاز کر رہے ہیں جس سے آپ کو خودکار طور پر یہ تصدیق کرنے کی سہولت ملتی ہے کہ آپ کا کنکشن محفوظ ہے۔ آپ کیلئے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب آپ انکرپشن ٹیب پر کلک کریں گے تو فوری طور پر اس بات کی توثیق کر سکیں گے کہ آپ کی ذاتی گفتگو محفوظ ہے۔ ٹیکنالوجی کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگ یہاں کلک کریں۔

آپ کے اکاؤنٹ کے تحفظ کیلئے یہ تین اضافی طریقے ہیں۔ حالانکہ سبھی کیلئے سیکیورٹی کو آسان بنانے کیلئے ہم بہت سی چیزیں کر سکتے ہیں پر دو خصوصیات ایسی ہیں جنہیں صرف آپ آن کر سکتے ہیں: دو قدمی توثیق اور اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ بیک اپ کا استعمال۔ اگر آپ پہلے سے ان دونوں کا استعمال کر رہے ہیں تو براہ کرم اپنے دوستوں کو بھی اس بارے میں بتائیں تاکہ ان سیکیورٹی کی خصوصیات سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔

ہمیں امید ہے کہ ان خصوصیات کی پیش کردہ اضافی سیکیورٹی سے لوگ استفادہ کریں گے، اور ہم جلد ہی نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کرنے کے منتظر ہیں۔


13 اپریل 2023

ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاؤن لوڈ کریں

ہم کیا کرتے ہیں

خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس

ہم کون ہیں

تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائيویسی

WhatsApp استعمال کریں

‏Android‏iPhone‎Mac/PC‏WhatsApp ویب

مدد چاہیے؟

ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2026 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسیسائٹ میپ