21 اپریل، 2020
ہر دن WhatsApp پر لاکھوں، کروڑوں اسٹیکرز بھیجے جاتے ہیں، جس کی مدد سے لوگ بنا کچھ لکھے اپنے نجی خیالات اور نظریات شیئر کرتے ہیں۔ 18 مہینے پہلے لانچ ہونے کے بعد سے اسٹیکرز لوگوں کے لیے WhatsApp پر بات چیت کرنے کے تیز ترین طریقوں میں سے اب ایک طریقہ ہو گیا ہے۔
ہم "گھر پر ساتھ" اسٹیکر پیک لانچ کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت WHO کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پر جوش ہیں، جو کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران اور اس کے بعد ایک دوسرے سے جڑے رہنے میں لوگوں کی مدد کرے گا۔ ایسے اسٹیکرز مزاحیہ، تعلیمی اور ہمہ گیر ہو سکتے ہیں، اور زبان، عمر اور دیگر حدود اور رکاوٹوں کو ختم کرتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ لوگ اپنے دوست اور احباب، خاص طور پر وہ لوگ جو اکیلا پن محسوس کر رہے ہیں، اکیلے اور خوف زدہ ہیں، ان کے احوال جاننے اور انہیں اطمینان دلانے کے لیے ان اسٹیکرز کے استعمال سے لطف اندورز ہوں گے۔ اس پیک میں لوگوں کو ہاتھ دھونے، دوری قائم رکھنے، ورزش کرنے اور سب سے اہم اپنی زندگی کے میڈیکل ہیروز اور ذاتی ہیروز کا شکریہ ادا کرنے کی یاد دہانی کرانے کے تخلیقی طریقے شامل ہیں۔
"گھر پر ساتھ" اسٹیکر پیک اب WhatsApp میں دستیاب ہے، جس میں درجہ ذیل 9 زبانوں کے لیے ترجمہ کردہ ٹیکسٹ بھی ہے - عربی، فرانسیسی، جرمن، انڈونیشیائی، اطالوی، پرتگالی، روسی، ہسپانوی اور ترک۔