16 جون 2025

آج ہم اپنے اپ ڈیٹس ٹیب کیلئے کچھ نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں، اپ ڈیٹس ٹیب ہمارے چینلز اور اسٹیٹس دونوں کا ہوم ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے ہم نے اس ٹیب کو ایسی جگہ بنانے پر کام کیا ہے جہاں آپ WhatsApp پر کچھ نیا دریافت کر سکیں، اور اب روزانہ 1.5 ارب لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں آپ کے جوش و خروش سے حوصلہ ملا ہے اور ہم WhatsApp پر ایڈمنز، تنظیموں اور بزنسز کی ترقی میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
ہم تین طریقوں سے آپ کی مدد کریں گے:
یہ نئی خصوصیات آپ کی ذاتی چیٹس سے ہٹ کر صرف اپ ڈیٹس ٹیب میں نظر آئیں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ WhatsApp صرف دوستوں اور عزیزوں سے بات چیت کے لیے استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے تجربے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے تیار کردہ اشتہارات
WhatsApp پر ہمارے دیگر کاموں کی طرح، ہم نے یہ خصوصیات بھی آپ کی پرائیویسی کو دھیان میں رکھ کر تیار کی ہیں۔ آپ کے ذاتی میسجز، کالز اور اسٹیٹس اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ رہتے ہیں، یعنی کوئی بھی (حتیٰ کہ ہم بھی نہیں) انہیں دیکھ یا سن نہیں سکتا۔
اسٹیٹس یا چینلز میں ایسے اشتہارات دکھانے کے لیے جن میں شاید آپ کی دلچسپی ہو، ہم محدود معلومات استعمال کریں گے جیسے آپ کا ملک یا شہر، زبان، وہ چینلز جنہیں آپ فالو کر رہے ہیں، اور آپ کو نظر آنے والے اشتہارات کے ساتھ آپ کے انٹریکشن کا طریقہ۔ جن لوگوں نے WhatsApp کو اکاؤنٹس سنٹر میں شامل کرنے کا انتخاب کیا ہے، ہم ان کے اشتہارات کی ترجیحات اور تمام Meta اکاؤنٹس سے حاصل ہونے والی معلومات بھی استعمال کریں گے۔
ہم آپ کا فون نمبر کبھی بھی ایڈورٹائزرز کو فروخت نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے ساتھ شیئر کریں گے۔ آپ کے ذاتی میسجز، کالز اور وہ گروپس جن میں آپ شامل ہیں، انہیں آپ کو دکھائے جانے والے اشتہارات کا تعین کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
ہم کئی سالوں سے بزنس سے متعلق ایسی خصوصیت بنانے کے بارے میں بات کر رہے ہیں جس کی مدد سے آپ کی ذاتی چیٹس میں کوئی مداخلت نہ ہو، اور ہمارا خیال ہے کہ "اپ ڈیٹس ٹیب" ان نئی خصوصیات کے لیے بہترین جگہ ہے۔ جو بزنسز اور چینل ایڈمنز اس کا استعمال شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ اس کے تعلق سے مزید معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔