مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںگروپس میں جڑیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2025 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      دنیا بھر میں مفت* میسج اور کال کریں۔

    • گروپس میں جڑیں

      گروپ میسجنگ کو آسان بنایا گیا۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp بزنس

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں
بلاگ پر واپس جائیں
WhatsApp بلاگ

‏WhatsApp‎ کے ذریعے بھارت میں پیمنٹس بھیجیں

آج سے پورے بھارت میں لوگ WhatsApp کے ذریعے پیسے بھیج سکیں گے۔ WhatsApp‎ کی پیمنٹس خصوصیت سے پیسے بھیجنا پیغام بھیجنے جتنا ہی آسان اور محفوظ ہے۔ لوگ دور سے ہی باآسانی کسی فیملی ممبر کو پیسے بھیج سکتے ہیں یا اشیاء کی مل جل کر پیمنٹ کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے ذاتی طور پر نقدی کا تبادلہ کرنے یا مقامی بینک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

‏WhatsApp‎ نے نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کے ساتھ پارٹنرشپ میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس ‏(UPI‏)‏ کے ذریعے اپنی پیمنٹس کی خصوصیت تیار کی ہے جو بھارت کا پہلا، ری‏ئل ٹائم پیمنٹ کا سسٹم ہے، اور یہ 160 سے زائد تعاون یافتہ بینکس کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی سہولت دیتا ہے۔ ہم بھارت کی ڈیجیٹل پیمنٹس کو مزید آسان بنانے اور ان کے استعمال کو فروغ دینے کی اس تحریک میں شامل ہونے پر پرجوش ہیں، جو بھارت میں مالی شمولیت بڑھانے میں مدد کر رہی ہے۔

بھارت میں WhatsApp پر پیسے بھیجنے کیلئے، بھارت میں بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہونا ضروری ہے۔ WhatsApp بینکوں کو، جنہیں پیمنٹ سروس فراہم کنندگان بھی کہا جاتا ہے، ہدایات بھیجتا ہے جو کہ UPI کے ذریعے بھیجنے والے اور موصول کرنے والے بینکوں کے بیچ پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم بھارت کے پانچ بڑے بینکوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں: State Bank of India ،Axis Bank ،HDFC Bank ،ICICI Bank، اور Jio Payments Bank۔ لوگ UPI کی تعاون یافتہ ایپ کے ذریعے کسی کو بھی WhatsApp پر پیسے بھیج سکتے ہیں۔

ہمارا ماننا ہے کہ آنے والے وقتوں میں WhatsApp اور UPI کی منفرد ساخت کا امتزاج مقامی تنظیموں کو دور حاضر کے کچھ اہم مسائل حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے، بشمول ڈیجیٹل معیشت میں دیہی علاقوں کی شرکت میں اضافہ کرنا اور ان لوگوں کو مالی سروسز فراہم کرنا جن کے پاس پہلے کبھی رسائی نہیں رہی۔

‏WhatsApp کی دیگر تمام خصوصیات ہی کی طرح پیمنٹس خصوصیت کو، ہر پیمنٹ کیلئے ایک ذاتی UPI PIN درج کرنے سمیت، سیکیورٹی اور رازداری کے بنیادی اور اہم اصول کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔ WhatsApp پر پیمنٹس اب iPhone اور Android ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنے والے لوگوں کیلئے دستیاب ہے۔

6 نومبر، 2020

ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاؤن لوڈ کریں
ہم کیا کرتے ہیں
خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس
ہم کون ہیں
تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
WhatsApp استعمال کریں
‏AndroidiPhone‎Mac/PCWhatsApp ویب
مدد چاہیے؟
ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2025 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسی
سائٹ میپ