2 ستمبر 2021
اب آپ فون سوئچ کرتے وقت اپنی چیٹ کی مکمل سرگزشت کو Android سے iPhone میں بھی منتقل کر سکتے ہیں اور اپنی WhatsApp چیٹ کی سرگزشت کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
آپ کے WhatsApp میسجز آپ کی ملکیت ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے ذاتی WhatsApp میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے اور ہم انہیں آپ کی چیٹس سے خود بخود غائب ہو جانے کے طریقے فراہم کرتے ہیں۔
ہمارے پاس سب سے زیادہ درخواست کردہ خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ فون سوئچ کرتے وقت آپ کی چیٹ کی سرگزشت کو ایک آپریٹنگ سسٹم سے دوسرے آپریٹنگ سسٹم میں منتقل کرنا ممکن بنایا جائے۔ ہم آپریٹنگ سسٹم اور ڈیوائس مینوفیکچررز کے ساتھ اس کو محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے بنانے کے لیے سخت محنت کرتے رہے ہیں۔
ہم آپ کی WhatsApp سرگزشت کو iOS سے Android میں منتقل کرنے کی صلاحیت کا آغاز کرنے پر پُرجوش ہیں۔ اس عمل کے دوران آپ کے پیغامات WhatsApp کو نہیں بھیجے جاتے اور اس میں صوتی پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔ یہ خصوصیت Android 12 یا اس سے جدید ورژنز میں دستیاب ہے۔
جب آپ کوئی نیا آلہ سیٹ اپ کرتے ہیں تو آپ کو اپنے پرانے آلے سے اپنی چیٹس کو محفوظ طریقے سے اپنے نئے آلے میں منتقل کرنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔ اس عمل کیلئے ایک USB-C to Lightning کیبل کی ضرورت ہو گی۔ مزید معلومات آپ کو یہاں مل سکتی ہیں۔
یہ تو بس آغاز ہے۔ ہم اس آپشن کو مزید لوگوں کے لیے دستیاب کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاکہ وہ اپنی پسند کے پلیٹ فارمز کے درمیان سوئچ کر سکیں اور محفوظ طریقے سے اپنی چیٹس اپنے ساتھ لے جا سکیں۔
آخری بار اپ ڈیٹ کردہ: 20 جولائی 2022