26 فروری، 2016
اس ہفتے کے آغاز میں WhatsApp کو سات سال پورے ہو گئے ہیں۔ یہ ایک شاندار سفر رہا ہے اور آنے والے مہینوں میں ہم سیکورٹی سے متعلق خصوصیات پر پہلے سے بھی زیادہ زور دے رہے ہیں اور ساتھ ہی آپ کیلئے اہم لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے طریقوں پر بھی۔
تاہم سالگرہ کی تاریخیں ماضی پر نظر ڈالنے کا بھی اچھا موقع فراہم کرتی ہیں۔ جب ہم نے 2009 میں WhatsApp کا آغاز کیا تھا اس وقت لوگوں کا موبائل استعمال کرنے کا طریقہ کار آج کے مقابلے میں کافی مختلف تھا۔ Apple App Store کو صرف چند ماہ ہوئے تھے۔ اس وقت فروخت ہونے والے 70 فیصد اسمارٹ فونز BlackBerry اور Nokia کے پیش کردہ آپریٹنگ سسٹمز استعمال کرتے تھے۔ Google، Apple اور Microsoft کی جانب سے پیش کردہ موبائل آپریٹنگ سسٹمز جن کی فروخت آج 99.5 فیصد ہے، اس وقت فروخت ہونے والے موبائل آلات میں سے 25 فیصد سے بھی کم پر استعمال ہوتے تھے۔
اپنے اگلے سات سالوں کو دیکھیں تو ہم ان موبائل پلیٹ فارمز پر اپنی کوششوں کو مرکوز کرنا چاہتے ہیں جو لوگوں کی ایک بڑی اکثریت استعمال کرتی ہے۔ لہذا، 2016 کے اختتام تک، ہم مندرجہ ذیل موبائل پلیٹ فارمز پر WhatsApp Messenger کیلئے سپورٹ ختم کر رہے ہیں:
جبکہ یہ موبائل آلات ہماری کہانی کا ایک اہم حصہ رہے ہیں، ان میں وہ صلاحیتیں موجود نہیں ہیں جو ہمیں مستقبل میں اپنی ایپ کی خصوصیات میں توسیع کرنے کیلئے درکار ہیں۔
یہ ہمارے لیے ایک مشکل تاہم درست فیصلہ تھا تاکہ ہم لوگوں کو WhatsApp کے ذریعے دوستوں، فیملی اور عزیز و اقارب کے ساتھ رابطے میں رہنے کے بہتر طریقے فراہم کر سکیں۔ اگر آپ ان متاثرہ موبائل آلات میں سے کوئی آلہ استعمال کرتے ہیں تو ہم تجویز کریں گے کہ آپ WhatsApp استعمال کرنا جاری رکھنے کیلئے 2016 کے اختتام تک نئے Android، iPhone یا Windows Phone پر اپ گریڈ کر لیں۔
اپ ڈیٹ: آپ ان آلات کیلئے مندرجہ ذیل پلیٹ فارمز پر WhatsApp استعمال نہیں کر پائیں گے:
نوٹ: چونکہ ہم ان پلیٹ فارمز کیلئے اب فعال طور پر ڈیولپ نہیں کریں گے لہذا کچھ خصوصیات کسی بھی وقت کام کرنا بند کر سکتی ہیں۔
آخری بار اپ ڈیٹ شدہ: 14 جون، 2019