27 مئی 2025

بڑے پیمانے ہونے والی مانگ کے جواب میں، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اب iPad پر WhatsApp دستیاب ہے۔
اپنی تمام پسندیدہ خصوصیات کو بڑی اسکرین پر استعمال کرتے ہوئے، WhatsApp برائے iPad کی مدد سے آپ کیلئے اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ رابطے میں رہنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 32 لوگوں کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو کال کریں، اپنی اسکرین شیئر کریں اور آگے اور پیچھے دونوں کیمرے استعمال کریں۔
ہم نے WhatsApp برائے iPad کو ملٹی ٹاسکنگ کیلئے مثالی بنایا ہے تاکہ آپ اس سے زیادہ سے زیادہ کام لے سکیں۔ اسٹیج مینیجر*، اسپلٹ ویو، اور ایک ساتھ متعدد ایپس دیکھنے کیلئے سلائیڈ اوور جیسی iPadOS ملٹی ٹاسکنگ خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ آپ ویب براؤز کرتے وقت میسجز بھیج سکیں، کال کے دوران گروپ ٹرپ کیلئے ساتھ مل کر انٹرنیٹ پر سرچ کر سکیں۔ WhatsApp آپ کے Magic کی بورڈ اور Apple پینسل سے بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔
آپ کے iPhone، Mac اور دیگر آلات پر ہر چیز کو سِنکرونائز کرنے کیلئے WhatsApp برائے iPad میں صنعت کی معروف ملٹی ڈیوائس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے، لہذا، چاہے آپ کسی بھی پلیٹ فارم یا آلے پر میسجنگ کریں، آپ کے ذاتی میسجز، کالز اور میڈیا کو اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے محفوظ رکھا جاتا ہے۔ چیٹ لاک جیسی ہماری اضافی رازداری کا مطلب ہے کہ آپ اعتماد کے ساتھ پرائیویٹ گفتگوئیں کر سکتے ہیں چاہے آپ کا iPad دیگر لوگ استعمال کرتے ہوں۔
یہ iPad پر WhatsApp کی بس شروعات ہے، اور ہم آپ کے فیڈ بیک کے منتظر ہیں۔ آج سے App Store سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے دستیاب ہے۔
*اسٹیج مینیجر M4 والے iPad Pro، iPad Pro 12.9-انچ (3rd جنریشن اور اس کے بعد والے آلات)، iPad Pro 11-انچ (1st جنریشن اور اس کے بعد والے آلات) اور iPad Air (5th جنریشن)، iPad Air 11-انچ (M2 اور اس کے بعد والے آلات)، iPad Air 13-انچ (M2 اور اس کے بعد والے آلات) پر دستیاب ہے۔