9 اپریل 2025

چونکہ نئی خصوصیات اور اپ ڈیٹس مسلسل شامل کی جا رہی ہیں، اس لیے یہ ممکن ہے کہ آپ سے WhatsApp کے استعمال کے مفید اور دلچسپ طریقے چھوٹ جائیں۔ آپ کو باخبر رکھنے کیلئے، ہم تازہ ترین اپ ڈیٹس، ٹولز اور سیٹنگز کا خلاصہ باقاعدگی سے شیئر کریں گے۔ آج کا خلاصہ ان خصوصیات پر مشتمل ہے جو حال ہی میں متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ آپ کی گفتگوؤں اور کالز کو مزید خوشگوار بنایا جا سکے اور آپ کے چینلز کے تجربے کو بہتر کیا جا سکے۔

وہ مقام جہاں آپ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ پرائیویٹ اور انکرپٹڈ چیٹس کر سکتے ہیں
گروپ چیٹس میں 'آن لائن' انڈیکیٹر: اس سے آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ لوگ چیٹ کیلئے دستیاب ہیں یا نہیں، اب آپ گروپ کے نام کے نیچے ریئل ٹائٹ میں دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے لوگ 'آن لائن' ہیں۔
گروپس میں نوٹیفکیشنز کو نمایاں کریں:: کیا آپ کو اپنی گروپ چیٹ کے نوٹیفکیشنز کو ترجیح دینے کا آسان طریقہ چاہیے؟ نئی 'اس کیلئے نوٹیفائی کریں' سیٹنگ کا استعمال کریں اور 'ہائی لائٹس' کو منتخب کریں تاکہ محفوظ کردہ روابط سے آنے والے @مینشن، جوابات اور میسجز کے نوٹیفکیشنز کیلئے محدود کیا جا سکے یا تمام نوٹیفکیشنز موصول کرنے کیلئے 'سبھی' کو منتخب کریں۔
ایونٹس اپ ڈیٹس: گروپس میں ایونٹس بنانے کے علاوہ، آپ اب 1:1 گفتگو میں بھی ایونٹ بنا سکتے ہیں۔ ہم نے یہ صلاحیت بھی شامل کی ہے کہ آپ RSVP یعنی شرکت کی تصدیق کے طور پر 'شاید' کا انتخاب کر سکیں، کسی اضافی فرد کو مدعو کر سکیں، طویل ایونٹس کیلئے اختتام کی تاریخ اور وقت شامل کر سکیں، اور ایونٹ کو چیٹ میں پن کر سکیں۔
ٹَیپ کرنے کے قابل ردعمل: کبھی کبھار آپ صرف یہ چاہتے ہیں کہ جو کسی اور نے کہا ہو، اس میں +1 کر سکیں۔ اب آپ فوراً دوسروں کے تمام ردعمل دیکھ سکتے ہیں اور جسے آپ بھیجنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
iPhone پر دستاویز اسکین کرنا: iPhone پر WhatsApp سے براہ راست دستاویزات اسکین کریں اور بھیجیں۔ بس اٹیچمنٹ ٹرے سے 'دستاویز اسکین کریں' منتخب کریں اور دستاویز کو اسکین کرنے، کراپ کرنے اور محفوظ کرنے کے مراحل پر عمل کریں۔
iPhone کیلئے ڈیفالٹ ایپ: iOS کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ساتھ، اب آپ اپنے iPhone پر WhatsApp کو اپنی ڈیفالٹ میسجنگ اور کالنگ ایپ کے طور پر بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ سوئچ کرنے کیلئے، بس سیٹنگز > ڈیفالٹ ایپس میں جائیں اور WhatsApp منتخب کریں۔

ایک مخصوص ٹیب جس میں آپ کو نئی کالز کرنے، کال لنکس شیئر کرنے، اور آپ کی کال ہسٹری کو ایک ہی جگہ پر مینج کرنے کی سہولت ملتی ہے
ویڈیو کالز کو زوم ان کرنے کیلئے دو انگلیوں سے اسکرین کو پھیلائیں: iPhone کے صارفین اب ویڈیو کال کے دوران ویڈیو پر زوم ان کرنے کے لیے دو انگلیوں سے اسکرین کو پھیلا کر اپنی یا سامنے والے کی ویڈیو کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔
چیٹ سے کال میں شامل کریں: کسی جاری 1:1 کال میں کسی فرد کو براہ راست چیٹ تھریڈ سے شامل کرنے کیلئے اوپر کال آئیکن پر ٹیپ کریں اور 'کال میں شامل کریں' کو منتخب کریں۔
ہموار ویڈیو کالز سے لطف اندوز ہوں: ہم نے اپنی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا ہے تاکہ آپ کی ویڈیو کالز زیادہ قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کی ہوں۔ ہمارا آپٹیمائزڈ روٹنگ سسٹم بہترین کنکشن پاتھ تلاش کرتا ہے، جس سے کالز کے ڈراپ ہونے اور ویڈیو کے فریز ہونے میں کمی آتی ہے۔ اور ہماری بہتر بینڈوڈتھ ڈیٹیکشن آپ کی ویڈیو کو فوراً HD معیار میں اپ گریڈ کرتی ہے تاکہ آپ کا تجربہ مزید خوشگوار ہو سکے۔

یہ ٹیب اسٹیٹس اور چینلز کیلئے ہوم ہے، اور یہ آپ کی ذاتی چیٹس سے الگ ہے
چینلز کیلئے ویڈیو نوٹ: چیٹس کی طرح، چینل ایڈمنز اب فوراً شارٹ ویڈیوز (60 سیکنڈ یا کم) ریکارڈ کر کے فالوورز کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
چینلز پر وائس میسجز کی ٹرانسکرپٹس: اب آپ چینلز سے وائس میسج کے اپ ڈیٹس کا تحریری خلاصہ حاصل کر سکتے ہیں جب آپ مصروف ہوں اور انہیں سن نہیں سکتے ہوں۔
QR کوڈز: چینل ایڈمن کے طور پر، اب آپ منفرد QR کوڈ شیئر کر سکتے ہیں جس سے براہ راست آپ کے چینل سے جڑا جا سکتا ہے، اس سے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا اور آڈیئنس کو بڑھانا آسان ہو جاتا ہے۔
جلد مزید نئی خصوصیات اور اپ ڈیٹس آنے والی ہیں، لہذا ہمارے ساتھ جڑے رہیں!