مواد پر جائیں
  • ہوم
  • ایپس
    • کالنگپیغام رسانیگروپساسٹیٹسچینلزMeta AIسیکیورٹی
  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2026 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • کالنگ

      وائس اور ویڈیو کے ذریعے جڑے رہیں۔

    • پیغام رسانی

      بات چیت کیلئے سٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • گروپس

      میسجنگ کی وہ خصوصیات جن کی آپ کو گروپس میں رابطے کرنے کیلئے ضروری ہے۔

    • چینلز

      اپنے لیے اہمیت کے حامل موضوعات سے باخبر رہیں۔

    • Meta AI

      WhatsApp کی مکمل تحفظ اور پرائیویسی کے ساتھ کسی بھی چیز میں مدد حاصل کریں۔

    • اسٹیٹس

      اپنی روزمرہ کی مصروفیات کو تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس کے ذریعے شیئر کریں۔

    • سیکیورٹی

      تحفظ کی متعدد لیئرز تاکہ آپ محفوظ رہ سکیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں
بلاگ پر واپس جائیں
WhatsApp بلاگ

برازیل میں لوگوں اور چھوٹے کاروباروں کیلئے WhatsApp میں پیمنٹس کی خصوصیت متعارف کرائی جا رہی ہے

ہمیں یہ اعلان کرنے میں خوشی ہو رہی ہے کہ آج سے ہم برازیل کے صارفین کیلئے WhatsApp پر ڈیجیٹل پیمنٹس کا آغاز کر رہے ہیں۔ لوگ محفوظ طریقے سے رقم بھیج پائیں گے یا کسی مقامی کاروبار کے ساتھ چیٹ کے اندر ہی اس سے خریداری کر پائیں گے۔

10 ملین سے زائد چھوٹے اور مائیکرو کاروبار برازیل کی کمیونٹیز کیلئے دل کی دھڑکن کی مانند ہیں۔ سوالات کا جواب حاصل کرنے کیلئے کسی کاروبار کو فوری پیغام بھیجنا فطرت اور عادت کا حصہ بن چکا ہے۔ اب اسٹور کا کیٹلاگ دیکھنے کے ساتھ ساتھ کسٹمرز پروڈکٹس کیلئے پیمنٹس بھی بھیج پائیں گے۔ پیمنٹس کو آسان بنانا زیادہ کاروباروں کو ڈیجیٹل معیشت میں لانے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، ہم عزیز و اقارب کو رقم بھیجنا پیغام بھیجنے جتنا ہی آسان بنا رہے ہیں جو کہ اس وقت لوگوں کے جسمانی طور پر ایک دوسرے سے دور ہونے کی وجہ سے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ چونکہ WhatsApp پر پیمنٹس کو ٖFacebook Pay کی بدولت ممکن بنایا جاتا ہے لہذا ہم مستقبل میں لوگوں اور کاروباروں کیلئے Facebook کی تمام ایپس پر کارڈ کی ایک ہی معلومات استعمال کرنا ممکن بنانا چاہتے ہیں۔

ہم نے سیکیورٹی کو ذہن میں رکھ کر پیمنٹس کی یہ خصوصیت بنائی ہے اور بغیر اجازت والی ٹرانزیکشنز روکنے کیلئے ایک خصوصی چھ ہندسوں والا PIN یا فنگر پرنٹ درکار ہوگا۔ شروع میں، ہم Visa اور Mastercard نیٹ ورکس پر Banco do Brasil‏، Nubank اور Sicredi کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کی معاونت کریں گے، نیز ہم برازیل میں پیمنٹس کے نمایاں پروسیسر Cielo کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہم نے ایک اوپن ماڈل تیار کیا ہے تاکہ مستقبل میں مزید پارٹنرز شامل ہو سکیں۔

WhatsApp پر رقم بھیجنا یا خریداری کرنا لوگوں کیلئے مفت ہے۔ کاروبار کسٹمر کی پیمنٹس موصول کرنے کیلئے پروسیسنگ فیس ادا کریں گے، ویسے ہی جیسے وہ کریڈٹ کارڈ سے ٹرانزیکشن قبول کرتے وقت ممکنہ طور پر ادا کرتے ہیں۔

WhatsApp پر پیمنٹس کی خصوصیت آج سے برازیل میں لوگوں کیلئے دستیاب ہو رہی ہے اور ہم مستقبل قریب میں اسے سبھی کیلئے مہیا کرنے کی امید کرتے ہیں۔

15 جون، 2020

ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاؤن لوڈ کریں

ہم کیا کرتے ہیں

خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس

ہم کون ہیں

تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائيویسی

WhatsApp استعمال کریں

‏Android‏iPhone‎Mac/PC‏WhatsApp ویب

مدد چاہیے؟

ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2026 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسیسائٹ میپ