ہم نے چھوٹے کاروبار کے مالکان سے جو درخواستیں سب سے کثرت سے سنی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ WhatsApp Business ایپ کو اپنی مرضی کے آلے پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اور اب ایسا ممکن ہے۔
آج ہم iOS کیلئے WhatsApp Business ایپ متعارف کروا رہے ہیں۔ Android ورژن کی طرح، جسے پچھلے سال دنیا بھر میں لاکھوں کاروباروں نے استعمال کیا ہے، WhatsApp Business ایپ برائے iOS Apple کے App Store پر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے مفت دستیاب ہے اور اس میں چھوٹے کاروباروں اور کسٹمرز کو آپس میں بات چیت کرنے میں مدد دینے کیلئے سہولیات شامل ہیں۔ ان میں یہ شامل ہیں:
WhatsApp Business ایپ آج دستیاب ہے اور برازیل، جرمنی، انڈونیشیا، بھارت، میکسیکو، برطانیہ اور امریکہ میں App Store سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ایپ دنیا بھر میں مہیا ہو جائے گی۔
چاہے ریبیرو پریتو، برازیل میں آن لائن مٹھائی کی دکان ہو جس کی 60 فیصد سیلز WhatsApp Business کے ذریعے ہوتی ہو یا ٹی ہوانا، میکسیکو میں دار چینی کے رول کی کمپنی ہو جو اپنا دوسرا مقام کھول پانے کی وجہ WhatsApp Business کو قرار دیتی ہے، دنیا بھر میں چھوٹے کاروبار کے مالکان ترقی کرنے کیلئے ایپ استعمال کر رہے ہیں۔ ہم WhatsApp Business ایپ کو مزید چھوٹے کاروباروں تک لانے اور اس کی مدد سے ان کے کامیابیاں حاصل کرنے کی نئی کہانیاں سننے کیلئے پُرجوش ہیں۔