۱۳اکتوبر، ۲۰۱۷
آج سے آپ اپنے غلطی سے بھیجے ہوئے پیغامات کو حذف کر سکتے ہیں — خواہ ایک شخص کے لیے یا تمام گروہ کے لیے۔ یہ اس طرح ہوتا ہے: پیغام پر ٹیپ کر کے اسے رکھ چھوڑیں، "حذف کریں" (مٹائیں) کا انتخاب کریں،اور پھر "سب کے لیے حذف کریں" (مٹائیں)۔ بھیج دینے کے بعد آپ کے پاس پیغام کع مٹانے کے لیے سات منٹ ہونگے۔
یہ خصوصیت کیiPhone ،Android ،Windows Phone کے فونس اور ڈیسک ٹاپ کے تازہ ترین ورژنوں پر دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیشکش کی جا رہی ہے۔ پیغام کے کامیابی کے ساتھ حذف کرنے (مٹانے) کے لیے، آپ اور آپ کے پیغامات کے وصول کنندہ کا WhatsApp کے تازہ ترین ورژن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
آپ ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات میں Android، iPhone اور Windows Phone کے لیے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔