WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp پر خریداری، پیمنٹس اور کسٹمر سروس
WhatsApp ویب
خصوصیات
ڈاؤن لوڈ کریں
سیکورٹی
ہیلپ سنٹر

اپنی زبان منتخب کریں

  • azərbaycan

  • Afrikaans

  • Bahasa Indonesia

  • Melayu

  • català

  • čeština

  • dansk

  • Deutsch

  • eesti

  • English

  • español

  • français

  • Gaeilge

  • hrvatski

  • italiano

  • Kiswahili

  • latviešu

  • lietuvių

  • magyar

  • Nederlands

  • norsk bokmål

  • o‘zbek

  • Filipino

  • polski

  • Português (Brasil)

  • Português (Portugal)

  • română

  • shqip

  • slovenčina

  • slovenščina

  • suomi

  • svenska

  • Tiếng Việt

  • Türkçe

  • Ελληνικά

  • български

  • қазақ тілі

  • македонски

  • русский

  • српски

  • українська

  • עברית

  • العربية

  • فارسی

  • اردو

  • বাংলা

  • हिन्दी

  • ગુજરાતી

  • ಕನ್ನಡ

  • मराठी

  • ਪੰਜਾਬੀ

  • தமிழ்

  • తెలుగు

  • മലയാളം

  • ไทย

  • 简体中文

  • 繁體中文(台灣)

  • 繁體中文(香港)

  • 日本語

  • 한국어

  • ڈاؤن لوڈ کریں

  • خصوصیات

  • سیکیورٹی

  • امدادی مرکز

  • رابطے میں رہیں

WhatsApp بلاگ

WhatsApp پر خریداری، پیمنٹس اور کسٹمر سروس

ہم نے دیکھا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ذاتی بات چیت کیلئے لوگوں کا رجحان پیغام رسانی کی ایپس کی طرف بہت زیادہ ہوا ہے اور لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کاروباری مقاصد کیلئے بھی WhatsApp پر انحصار کر رہی ہے۔

ایسے کئی پرانے طریقے جن کے ذریعے لوگ اور کاروبار بات چیت کرتے ہیں وہ اب کارآمد نہیں رہے۔ اگرچہ کاروبار فون کالز، ای میلز اور SMS کا نظم کرنے کیلئے سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں لیکن لوگوں کو یہ پسند نہیں ہے کہ انہیں ہولڈ پر رہ کر انتظار کرنا پڑے، ان کی درخواستیں ایک شخص سے دوسرے کو منتقل کی جائيں یا پھر وہ اس فکر میں رہیں کہ ان کے پیغامات موصول ہوئے ہیں یا نہیں۔

عالمی وبا نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کاروباروں کو اپنے کسٹمرز کو سروس فراہم کرنے اور سیل کرنے میں کامیاب ہونے کیلئے تیز اور مؤثر طریقوں کی ضرورت ہے۔ WhatsApp ایسے وقت میں ایک آسان اور باسہولت ذریعہ بن گيا ہے۔ 135 ملین سے زیادہ لوگ روزانہ WhatsApp Business اکاؤنٹ پر پیغام بھیجتے ہیں۔ ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ لوگ مدد حاصل کرنے کیلئے کاروبار کو پیغام بھیجنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور خریداری کرنا ممکن ہو تو اس کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

تاہم ہمیں ابھی بہت کچھ بنانے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں، ہم نے WhatsApp Business ایپ اور WhatsApp Business API فراہم کی ہیں تاکہ چھوٹے بڑے ہر طرح کے کاروبار اپنی چیٹس کا نظم کر سکیں۔ ہم نے اس حوالے سے تاثرات کو بغور سنا ہے کہ کیا چیزیں کارآمد ثابت ہوئی ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ WhatsApp کسٹمرز اور کاروباروں کے مابین رابطہ قائم کرنے کیلئے پیغام رسانی کو بہترین طریقہ بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے ہم مندرجہ ذیل شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں:

  • خریداری - ہم لوگوں کیلئے دستیاب پروڈکٹس دیکھنے اور چیٹ میں ہی خرید پانے کے طریقوں میں اضافہ کریں گے۔ ہم کاروباروں کیلئے ان خصوصیات کو ان کے موجودہ کامرس اور کسٹمر سلوشنز میں ضم کرنا بھی آسان بنانا چاہتے ہیں۔ اس سے ایسے کئی چھوٹے کاروباروں کو مدد ملے گی جو ان حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
  • Facebook کی ہوسٹنگ سروسز - کاروباروں کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے مختلف ضروریات ہوتی ہیں اور جن کمپنیوں کے ساتھ وہ کام کرتے ہیں ان میں وہ کسٹمر کی مواصلات ہوسٹ کرنے اور نظم کرنے کا اختیار چاہتے ہیں، خاص طور پر دور سے کام کرنے کے رجحان میں اضافہ کی وجہ سے اس کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں ہمارا ارادہ ہے کہ ان کاروباری سلوشن کے فراہم کنندگان کے ساتھ اپنی پارٹنرشپس میں اضافہ کیا جائے جن کے ساتھ ہم گزشتہ دو سال سے کام کر رہے ہیں۔ ہم کاروباروں کو ہوسٹنگ سروسز کے ذریعے اپنے WhatsApp پیغامات کا نظم کرنے کا نیا آپشن بھی دیں گے جو Facebook فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس آپشن کی مدد سے چھوٹے اور متوسط کاروباروں کے لیے شروع کرنا، پروڈکٹس فروخت کرنا، اپنی انوینٹری اپ ٹو ڈیٹ رکھنا اور موصول ہونے والے پیغامات کا فوراً جواب دینا زیادہ آسان ہو جائے گا، چاہے ان کے ملازمین کہیں پر بھی ہوں۔
  • کاروباری سیلز - ہم اپنی فراہم کردہ کچھ سروسز کیلئے کاروباری کسٹمرز کو چارج کریں گے جس سے WhatsApp کو مسلسل اپنا کاروبار بڑھانے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ہم دو ارب سے زیادہ لوگوں کو شروع سے آخر تک مرموز مفت ٹیکسٹ، ویڈیو اور وائس کالنگ فراہم کرتے رہیں گے اور اپنی ان مفت سروسز میں توسیع جاری رکھیں گے۔

ہم جانتے ہیں کہ اب بھی زیادہ تر لوگ WhatsApp کو بس اپنے دوستوں اور فیملی سے ہی بات چیت کرنے کیلئے استعمال کریں گے، یہی وجہ ہے کہ ہم نئی شاندار خصوصیات بنانا اور لوگوں کی نجی گفتگو کی حفاظت کرنا جاری رکھیں گے۔

ہمارا ماننا ہے کہ WhatsApp پر یہ اضافی تجربات بہت سے لوگوں اور کاروباروں کی اصل ضرورت کو پورا کرتے ہیں چاہے وہ قریب میں ہی موجود ہوں یا دنیا کے کسی دوسرے کونے میں۔ ہم مستقبل کیلئے پُرجوش ہیں اور آنے والے مہینوں میں ان سروسز کو بتدریج متعارف کروائیں گے۔

22 اکتوبر، 2020

ٹویٹشیئر کریں

WHATSAPP

خصوصیات

سیکیورٹی

ڈاؤن لوڈ کریں

WhatsApp ویب

کاروبار

پرائیویسی

کمپنی

بمتعلق

اشغال

برانڈ سینٹر

رابطے میں رہیں

بلاگ

WhatsApp کی کہانیاں

ڈاؤن لوڈ کریں

Mac/PC

Android

iPhone

مدد

امدادی مرکز

ٹوئٹر

فیس بک

کرونا وائرس

2022 © WhatsApp LLC

پرائیویسی اور شرائط