فیچرز
کالنگمیسجنگگروپسچینلزMeta AIاسٹیٹسسیکیورٹیوالدین کے کنٹرولز
پرائیویسیبلاگایپسہیلپ سنٹربرائے بزنس
لاگ ان کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاون لوڈ کریں
بلاگ پر واپس جائیں
WhatsApp بلاگ

میسج کے تراجم پیش خدمت ہیں

180 سے زیادہ ممالک میں 3 ارب سے زیادہ صارفین کے ساتھ، ہم ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ ہمارے صارفین دنیا میں جہاں بھی ہوں، سب آپس میں جڑے رہیں۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ بعض اوقات زبان کسی کام کو مکمل کرنے یا اپنے حقیقی احساسات کے اظہار میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ اسی لیے ہم WhatsApp میں میسج کے تراجم متعارف کرانے کے تعلق سے پُرجوش ہیں تاکہ آپ مختلف زبانوں کے درمیان مزید آسانی سے بات چیت کر سکیں۔

اگر آپ کو کوئی میسج کسی مختلف زبان میں نظر آئے تو اب آپ اسے محض دیر تک دبائے رکھ کر 'ترجمہ کریں' پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔ اس زبان کا انتخاب کریں جس سے یا جس میں آپ میسج کا ترجمہ کروانا چاہتے ہیں اور اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ آئندہ کے تراجم کیلئے محفوظ رہے۔ یہ خصوصیت 1:1 چیٹس، گروپس اور چینل کی اپ ڈیٹس کیلئے بھی کارآمد ہے۔

Android صارفین کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ مکمل چیٹ تھریڈ کیلئے خودکار ترجمہ کی خصوصیت کو آن کریں تاکہ آئندہ اس گفتگو میں آنے والے تمام میسجز کا بھی ترجمہ ہو جائے۔

میسج کے تراجم اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ آپ کی چیٹس کی پرائيویسی محفوظ رہے۔ اسی لیے تراجم آپ کی ڈیوائس پر ہوتے ہیں، جہاں WhatsApp انہیں نہیں دیکھ سکتا۔

ہم آج سے بتدریج Android اور iPhone کے صارفین کیلئے میسج کے تراجم متعارف کروا رہے ہیں، ابتداء میں چند منتخب زبانوں کے ساتھ اور بعد میں مزید زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔ Android صارفین کو یہ خصوصیت چھ زبانوں میں دستیاب ہوگی: انگریزی، ہسپانوی، ہندی، پرتگالی، روسی اور عربی۔ ہمارے iPhone صارفین کیلئے یہ خصوصیت 19 سے زیادہ زبانوں میں متعارف کرائی جائے گی۔

ہمیں امید ہے کہ یہ خصوصیت زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور صارفین کو دنیا بھر میں اپنے پیاروں اور کمیونٹیز کے ساتھ مزید گہرے تعلقات قائم کرنے کے قابل بنائے گی۔

23 ستمبر 2025

ڈاون لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاون لوڈ کریں

ہم کیا کرتے ہیں

  • فیچرز
  • بلاگ
  • سیکیورٹی
  • برائے بزنس

ہم کون ہیں

  • تعارف
  • روزگار
  • برانڈ سنٹر
  • پرائيویسی

WhatsApp استعمال کریں

  • موبائل
  • ڈیسک ٹاپ
  • ٹیبلیٹ
  • WhatsApp ویب

مدد چاہیے؟

  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہیلپ سنٹر
  • ایپس
  • سیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاون لوڈ کریں

‏2026 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسیسائٹ میپ
  • اردو
  • العربية
  • فارسی
  • Afrikaans
  • azərbaycan
  • Bahasa Indonesia
  • català
  • čeština
  • dansk
  • Deutsch
  • eesti
  • English
  • español
  • Filipino
  • français
  • Gaeilge
  • hrvatski
  • italiano
  • Kiswahili
  • latviešu
  • lietuvių
  • magyar
  • Melayu
  • Nederlands
  • norsk bokmål
  • o‘zbek
  • polski
  • Português (Brasil)
  • Português (Portugal)
  • română
  • shqip
  • slovenčina
  • slovenščina
  • suomi
  • svenska
  • Tiếng Việt
  • Türkçe
  • Ελληνικά
  • български
  • қазақ тілі
  • македонски
  • русский
  • српски
  • українська
  • עברית
  • मराठी
  • हिन्दी
  • বাংলা
  • ਪੰਜਾਬੀ
  • ગુજરાતી
  • தமிழ்
  • తెలుగు
  • ಕನ್ನಡ
  • മലയാളം
  • ไทย
  • 한국어
  • 日本語
  • 简体中文
  • 繁體中文(台灣)
  • 繁體中文(香港)