لوگ WhatsApp پر اپنے پسندیدہ چھوٹے کاروباروں کے ساتھ چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں لیکن پروڈکٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے متعدد پیغامات اور تصاویر طلب کرنا اور بھیجنا اکتا دینے والا کام ہے۔ آج ہم نے WhatsApp Business ایپ میں کیٹالاگ کے تعارف سے کاروباروں کے فراہم کیے جانے والے پروڈکٹس اور سروسز کے بارے میں جاننے کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
کیٹالاگز کاروباروں کے لیے اپنے سامان دکھانے اور شیئر کرنے کے لیے موبائل اسٹور فرنٹ ہیں تاکہ لوگ آسانی سے کوئی بھی ایسی چیز براؤز کر کے تلاش کر سکیں جسے وہ خریدنا چاہیں گے۔ پہلے کاروباروں کو پروڈکٹ کی تصاویر، ایک وقت میں ایک ہی، بھیجنی پڑتی تھی اور بار بار معلومات فراہم کرنی پڑتی تھی — اب کسٹمرز WhatsApp میں ہی مکمل کیٹالاگ دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے کسٹمرز کاروباروں سے مثبت طور پر متاثر ہوتے ہیں اور وہ WhatsApp میں رہ کر ہی پروڈکٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں کسی ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
"اگرادیا" انڈونیشیا میں پائيدار جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کا ایک کاروبار ہے۔ ہم نے اس کاروبار کے فاؤنڈر اندھیکا مہاردیکا کو کیٹالاگ خصوصیت تک ابتدائی رسائی دی اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس خصوصیت سے کسٹمرز کو ان کے پروڈکٹس، قیمتوں کے بارے میں جاننے اور ان کے پروڈکٹس کی تصاویر دیکھنے میں زیادہ سہولت ہوتی ہے — جو کسٹمرز کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔
کاروبار کیٹالاگ میں موجود ہر آئٹم کے لیے قیمت، تفصیل اور پروڈکٹ کوڈ سمیت معلومات شامل کر سکتے ہیں۔ WhatsApp ان کیٹالاگز کو ہوسٹ کرتا ہے تاکہ کاروبار اور کسٹمرز دونوں کے فونز پر کافی اسٹوریج کی جگہ بچے۔
صرف چند آسان اقدامات میں WhatsApp Business ایپ کے ساتھ کیٹالاگ بنایا جا سکتا ہے۔ شروع کرنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں:
آج برازیل، جرمنی، ہندوستان، انڈونیشیا، میکسیکو، برطانیہ اور امریکہ میں Android اور iPhone دونوں پر WhatsApp Business ایپ استعمال کرنے والے کاروباروں کے لیے کیٹالاگ کی خصوصیت دستیاب ہے۔ جلد ہی یہ خصوصیت پوری دنیا میں دستیاب ہوگی۔ ہم یہ جاننے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ کیسے کیٹالاگز کی مدد سے چھوٹے کاروبار اپنے کسٹمرز سے جڑتے ہیں اور ترقی کرتے ہیں۔
7 نومبر 2019