9 جولائی، 2020
جیسا کہ دنیا بھر میں کاروبار دوبارہ کھلنے اور اپنی آن لائن موجودگی کو وسیع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، لوگوں کو سوالات پوچھنے، معلومات حاصل کرنے یا کوئی ایسی چیز تلاش کرنے کیلئے جسے وہ ممکنہ طور پر خریدنا چاہیں، کاروباروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے آسان طریقے چاہئیں۔
آج ہم 50 ملین سے زیادہ WhatsApp Business ایپ صارفین کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دریافت ہو پانے میں ان کی اور WhatsApp Business API پر موجود ہزاروں بڑے بزنسز کی مدد کرنے کے لیے ہم نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں تاکہ WhatsApp پر بزنس کے ساتھ چیٹ شروع کی جا سکے اور دیکھا جا سکے کہ وہ کون سی اشیاء اور سروسز فراہم کر رہے ہیں۔
QR کوڈز کا استعمال کرکے بزنس کے ساتھ چیٹ شروع کرنا
QR کوڈز ڈیجیٹل دروازے کے مانند ہیں جن سے کسی بزنس کے ساتھ انتہائی آسانی سے چیٹ شروع کی جا سکتی ہے۔ پہلے جب لوگوں کی نظر سے کوئی دلچسپ کاروبار گزرتا تھا تو انہیں اس کا WhatsApp نمبر، ایک وقت میں ایک ہی نمبر درج کر کے اپنے روابط میں شامل کرنا پڑتا تھا۔ اب، لوگ کسی کاروبار کے اسٹور فرنٹ، پروڈکٹ پیکجنگ یا رسید پر نظر آنے والا QR کوڈ اسکین کر کے اس کے ساتھ چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، Uttam Toys، جو راجکوٹ، بھارت میں کھلونوں کا ایک اسٹور ہے جس نے یہ خصوصیت ٹیسٹ کرنے میں ہماری مدد کی ہے، اپنی پروڈکٹ پیکجنگ اور کھلونوں کے مینوئلز پر QR کوڈز لگائے گا تاکہ کسٹمرز سوالات پوچھنے کے لیے آسانی سے رابطہ کر سکیں۔
QR کوڈ اسکین کرنے سے چیٹ کھل جائے گی جس میں آپشنل پہلے سے پُر شدہ پیغام ہوگا جسے کاروبار نے چیٹ شروع کرنے کیلئے بنایا ہوگا۔ ایپ کے میسجنگ ٹولز سے، بزنسز جواب میں فوراً معلومات جیسے کہ اپنا کیٹلاگ بھیج سکتے ہیں تاکہ گفتگو جاری رہے۔ QR کوڈ کا استعمال شروع کرنے کیلئے، بزنسز یہ فوری اقدامات پر عمل کر سکتے ہیں۔
QR کوڈز آج سے دنیا بھر میں WhatsApp Business ایپ یا WhatsApp Business API استعمال کرنے والے بزنسز کے لیے دستیاب ہیں۔
بزنس کیا فراہم کرتا ہے یہ دریافت کرنے کیلئے کیٹلاگ شیئر کرنا
کیٹلاگز سے بزنسز کو اپنی فراہم کردہ اشیاء اور سروسز دکھانے اور شیئر کرنے کی سہولت ملتی ہے جس کی وجہ سے انہیں زیادہ فروخت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ گزشتہ سال لانچ کرنے کے بعد سے، کیٹلاگز لوگوں کے لیے کاروبار کے ساتھ WhatsApp پر رابطہ کرنے کا ایک مقبول طریقہ بن چکے ہیں۔ در حققیت، WhatsApp پر ہر مہینے 40 ملین سے زائد لوگ کاروبار کا کیٹلاگ دیکھتے ہیں۔
لوگوں کیلئے پروڈکٹس دریافت کرنا آسان بنانے کیلئے ہم کیٹلاگز اور انفرادی آئٹمز کو ویب سائٹس، Facebook، Instagram اور دیگر جگہوں پر لنک کے بطور شیئر کرنے کیلئے دستیاب بنا رہے ہیں۔ اور اگر لوگ اپنا تلاش کردہ کیٹلاگ یا آئٹم دوستوں یا فیملی کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں تو وہ بس لنک کاپی کر کے اسے WhatsApp پر اور دیگر جگہوں پر بھی بھیج سکتے ہیں۔
کیٹلاگ کے لنک عالمی پیمانے پر دستیاب ہیں اور بزنسز یہاں انہیں شیئر کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔
اگرچہ دنیا کی نئی صورتحال کے مطابق ڈھلنے کا یہ سفر بزنسز کیلئے طویل اور مشکل ہوگا لیکن ہم انہیں سپورٹ فراہم کرنے کے متمنی ہیں۔