24 جنوری 2019
گزشتہ سال جنوری میں ہم نے WhatsApp Business ایپ شروع کی تھی اور اب پچاس لاکھ سے زیادہ بزنسز اپنے کسٹمرز کی سپورٹ کرنے، اپنے بزنس کو بڑھانے، دنیا بھر میں اپنی کمیونٹیز کو خدمت فراہم کرنے کیلئے اس کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے لاکھوں بزنسز کو بڑھنے میں مدد کی ہے۔ مثال کے طور پر، بھارت کے بینگلور میں واقع ایک آئی ویئر برانڈ Glassic نے ہمیں بتایا کہ ان کی نئی فروخت کا 30 فیصد WhatsApp Business کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔
WhatsApp Business کے پہلے سال کا جشن منانے کیلئے، ہم یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہماری سب سے مقبول خصوصیات میں سے کچھ خصوصیات کا استعمال اب WhatsApp ویب اور ڈیسک ٹاپ پر کیا جا سکتا ہے۔ ان میں درج ذیل خصوصیات شامل ہیں:
کسی کمپیوٹر پر یہ خصوصیات استعمال کرنے سے بزنسز کو وقت بچانے اور اپنے کسٹمرز تک فوری رسائی حاصل کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ WhatsApp Business کی پیش رفت اور ایسی نئی خصوصیات متعارف کرانا جاری رکھ کر ہمیں خوشی ہو رہی ہے جس سے کسٹمرز کیلئے اہمیت رکھنے والے بزنسز کو تلاش کرنا اور ان سے جڑنا آسان ہو جاتا ہے۔