فیچرز
کالنگمیسجنگگروپسچینلزMeta AIاسٹیٹسسیکیورٹیوالدین کے کنٹرولز
پرائیویسیبلاگایپسہیلپ سنٹربرائے بزنس
لاگ ان کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاون لوڈ کریں
بلاگ پر واپس جائیں
WhatsApp بلاگ

WhatsApp پر تلاش کریں، میسج کریں اور خریدیں

آج ہم اس بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کر رہے ہیں کہ ہم ایسی کیا چیز بنانے جا رہے ہیں جس سے WhatsApp پر موجود بزنس سے لوگوں کو کسی چیز کی تلاش کرنے، میسج کرنے اور خریدنے میں مدد ملے گی۔ آج ہماری ٹیم برازیل میں موجود ہے اور ہم شاپنگ کا مکمل تجربہ WhatsApp چیٹ پر لانے کے مقصد کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

بزنس تلاش کریں

لوگ WhatsApp پر پہلے سے موجود لاکھوں چھوٹے بزنسز اور ہزاروں برانڈز سے فوری اور آسانی کے ساتھ مدد حاصل کرنے کی سہولت چاہتے ہیں۔ آج ہم براہ راست WhatsApp پر بزنس کی تلاش کرنے کی سہولت کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ اب لوگ زمرے کے لحاظ سے مثلاً سفر یا بینکنگ یا پھر کاروباری نام سے بزنسز کو براؤز کر سکیں۔ اس سے لوگوں کو فون نمبرز تلاش کرنے، خارجی ویب سائٹ پر جانے یا اپنے رابطوں میں نمبر ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ہم نے بزنس کی تلاش کا طریقہ کچھ اس طرح بنایا ہے جس میں لوگوں کی رازداری کی حفاظت ہوتی ہے۔ آپ جو بھی تلاش کرتے ہیں اسے اس طرح پراسس کیا جاتا ہے کہ اسے آپ کے اکاؤنٹ سے دوبارہ لنک نہ کیا جا سکے۔ ہم بزنس کی تلاش کرنے کی سہولت کا آغاز برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو، اور برطانیہ سے کر رہے ہیں جہاں لوگ WhatsApp Business پلیٹ فارم کا استعمال کر کے کمپنیوں کی تلاش کر سکیں گے۔ برازیل میں تلاش کے فیچر کی مدد سے لوگ چھوٹے بزنس بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

میسج

چونکہ WhatsApp کا استعمال بہت سے بزنس کرتے ہیں، ہمارا پہلا اصول یہ ہوگا کہ لوگوں کا ان کی گفتگو پر کنٹرول برقرار رکھا جائے۔ اسے اچھی طرح سمجھنا WhatsApp کیلئے بھی اتنا ہی اہم ہوگا جتنا کہ ہم پر انحصار کرنے والے لوگوں اور بزنسز کیلئے ہے۔ حال ہی میں WhatsApp میں شامل شدہ کچھ بزنسز لوگوں کو بینک اکاؤنٹ کھولنے، اپنے میٹرو کے ٹکٹ خریدنے اور کریانہ کے سامان آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

خریدیں

بالآخر ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرکے براہ راست اپنی چیٹ سے محفوظ طریقے سے ادائیگی کر سکیں۔ ہم نے حال ہی میں بھارت میں اس تجربے کا آغاز کیا ہے اور اب برازیل میں ادائیگی کے متعدد پارٹنروں کے ساتھ اسے آزمانے کیلئے پُر جوش ہیں۔ چیک آؤٹ کے اس آسان تجربے سے وہ لوگوں اور بزنسز متاثر ہوں گے جو WhatsApp پر خریداری کرنے کیلئے کسی دوسری ویب سائٹ پر جانا، کسی اور ایپ کو کھولنا یا ذاتی طور پر ادائیگی کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

یہ نئے تجربات WhatsApp کو لوگوں کیلئے اپنے پسندیدہ بزنسز سے جڑنے کا ایک بہترین ذریعہ بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ ہم آپ کی رائے کے منتظر ہیں۔

17 نومبر 2022

ڈاون لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاون لوڈ کریں

ہم کیا کرتے ہیں

  • فیچرز
  • بلاگ
  • سیکیورٹی
  • برائے بزنس

ہم کون ہیں

  • تعارف
  • روزگار
  • برانڈ سنٹر
  • پرائيویسی

WhatsApp استعمال کریں

  • موبائل
  • ڈیسک ٹاپ
  • ٹیبلیٹ
  • WhatsApp ویب

مدد چاہیے؟

  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہیلپ سنٹر
  • ایپس
  • سیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاون لوڈ کریں

‏2026 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسیسائٹ میپ
  • اردو
  • العربية
  • فارسی
  • Afrikaans
  • azərbaycan
  • Bahasa Indonesia
  • català
  • čeština
  • dansk
  • Deutsch
  • eesti
  • English
  • español
  • Filipino
  • français
  • Gaeilge
  • hrvatski
  • italiano
  • Kiswahili
  • latviešu
  • lietuvių
  • magyar
  • Melayu
  • Nederlands
  • norsk bokmål
  • o‘zbek
  • polski
  • Português (Brasil)
  • Português (Portugal)
  • română
  • shqip
  • slovenčina
  • slovenščina
  • suomi
  • svenska
  • Tiếng Việt
  • Türkçe
  • Ελληνικά
  • български
  • қазақ тілі
  • македонски
  • русский
  • српски
  • українська
  • עברית
  • मराठी
  • हिन्दी
  • বাংলা
  • ਪੰਜਾਬੀ
  • ગુજરાતી
  • தமிழ்
  • తెలుగు
  • ಕನ್ನಡ
  • മലയാളം
  • ไทย
  • 한국어
  • 日本語
  • 简体中文
  • 繁體中文(台灣)
  • 繁體中文(香港)